سندھ کلچرڈے اور پنجاب کلچرڈے کا بنیادی فرق ؟

سندھ کلچرڈے کے تحت سارے سندھ میں سندھی کلچرکے علاوہ کسی اور کلچرکا نام ونشان یا وجود تک نہیں ملتا۔ صرف سندھی کلچرکا پرچار کیاجاتا ہے اسے فروغ دیا جاتا ۔ ایم کیو ایم کو بھی سندھی اجرک پہن کر اس میں شامل ہونا پڑتا ہے ۔یہ ہے سندھی قوم پرست تحریک کی کامیابی کا ثبوت۔ کہ سندھ سندھیوں کی بلاشرکت غیرے ملکیت ہے ۔جب کہ دوسری طرف بارہ کروڑ پنجابیوں کی بے بسی ،بے حسی ، حماقت بدنصیبی دیکھیئے کہ پنجاب حکومت اور ریاست پنجاب کو پنجابی ہی تسلیم نہیں کرتی .پنجاب حکومت اور پنجابیوں کی پنجابی کلچر سے عدم دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ پنجاب کلچرڈے کےتحت سارے پنجاب میں سرئیکی کلچر ڈے، پوٹھوہاری کلچر ڈے پشتون کلچرڈے ، بلوچ کلچرڈے ، میانوالی کلچرڈے ، اردو کلچرڈے منایا جاتا ہے ۔ مگر پنجابی کلچر کو ان سب کے نیچے دفن کرکے غائب کردیا جاتا ہے کوئی نہیں مناتا۔ یوں پنجاب سرکارپنجابی کل کے قتل اور پنجابیوں کی نسل لسانی ثقافتی نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے۔
کیا وجہ ہے کہ سندھ میں سندھ کلچرڈے کے روز صرف سندھی کلچرڈے منایا جاتا ہے. اور سندھ کلچرڈے کی آڑ میں سرئیکی کلچرڈے ،بلوچ کلچرڈے ،مہاجر کلچرڈے ، پشتون کلچرڈے ، گجراتی کلچرڈے نہیں منایا جاتا۔ جب کہ اس کے الٹ پنجاب میں پنجاب کلچرڈے کی آڑ میں سرکاری طور پر پنجابی کلچرڈے کی بجائے ب پنجاب میں پنجابی کلچرڈے کی بجائے سرئکی کلچرڈے ،بلوچ کلچرڈے ، سندھی کلچر ڈے ،پشتون کلچرڈے ،پوٹھوہاری کلچرڈے ، میانوالی کلچرڈے ،اردو کلچرڈے منایا جاتا ۔
ثابت ہوا کہ پنجاب لاوارث ہے اور حکومت پنجاب اور ریاست نے گذشتہ پچھتر سالے سے پنجابی زبان و ثقافت کا پنجابیوں کی ٹیکسوں ہی کی کمائی کے زریعے ایک طرف پنجابی زبان و ثقافت کو دباکر اور دوسری طرف انورمقصود ا ور الطاف حسین جیسے پنجاب دشمنوں کی زبان و ثقافت اور پنجاب دشمن سرئیکی پناہگیروں کی من گھڑت زبان وثقافت کو پنجاب پر مسلط کررکھا ہے اور پنجابی زبان کا آئینی و قانونی حق غصب کرکے اس کی جگہ سرئیکی اور اردو کو پروموٹ کرکے پنجابی زبان کا قتل کررہئ ہے ۔
پنجاب سرکار سرکاری طور پر پنجابیوں کے ٹیکسوں کی کمائی سے سرئیکی کلچرڈے مناتی اور پنجاب کوغیر پنجابی ثابت کرنے کی غرض سےرگڑے لگاتئ اور دھتورے پلاتئ ہے کہ پنجاب غیر پنجابی ہے .پنجابی کلچرکا نام ونشان تک نہیں ملتا ۔ جرائت اس قدر ان پنجاب دشمن حکومتوں کی بڑھ گئی ہے کہ پنجاب کلچرڈے کے سرکاری وڈیو میں پنجابی عورت کو کوٹھے پر پیشہ کرنیوالئ چوڑی دار پاجامہ پہنی پیشہ کرنیوالی دکھایا جاتا ہے اور بلوچوں کو پنجاب کی دھرتی پر تلوار باز سورمے اور سرئیکیوں کو نیلے ہنر مند اور پنجابی مردوں کو ڈھول بجانے والے ناچتے ہوئے مراصی کے طور پر دکھایا جاتا ہے
سندھ کلچرڈے کے تحت سندھ میں صرف سندھی کلچردکھایا جاتا ہے جب کہ پنجاب کلچرڈے کے تحت پنجاب حکومت ،ریاست اور اردو میڈیا پنجاب کو ایک غیر پنجابی اورمتنازعہ کثیرالسانی صوبہ ثابت کرنے کی غرض سے گمراہ کرنے کی غرض سے پی ٹی آئی ،بزدار حکومت اور دیگر حکومتیں ۔بدنیتی کے تحت پنجاب کو پنجابی اکثریت کو غیر پنجابی ثابت کرنے ، پنجاب سے پنجابی کلچرکے خاتمے کی غرض سے پنجابی کلچر کو دبانے ،اردو ،سرئیکی ،پشتو ،بلوچی بولنے والا ثابت کرنے کی غرض سے پنجاب میں پنجابی کلچرڈے کی بجائے سرکاری طور پرسرئکی کلچرڈے ،بلوچ کلچرڈے ، سندھی کلچر ڈے ،پشتون کلچرڈے ،پوٹھوہاری کلچرڈے ، میانوالی کلچرڈے ،اردو کلچرڈے(لاہور لٹیریری فیسٹول ) مناتئ ہے اور سرئیکی پوٹھوہاری پنجابی اردو مشاعرے کرواتی ہے ۔
پنجابی کلچرکا نام نشان مٹانے کی غرض سے پنجاب حکومت روز اول سے متحرک ہے اسی خطرناک اور پنجابی دشمن حرکت کی وجہ سے پنجاب کو پنجابی صوبہ ثابت کرنے کی غرض سے آج سے بارہ سال پہلے میں نے لاہور میں پہلی وساکھ 13اپریل 2011کو پنجاب کی معلوم تاریخ میں پہلی بار “پنجابی کلچرڈے” منانے کی بنیاد پنجابی لینگوئج موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ڈالی ۔
مگر کیا کریں ان مٹھی بھرسرئیکی کے سپورٹر غدار پنجابی دانشوروں ،این جی اوز کا جو پنجابی کلچرکا نام نشان مٹانے کی غرض سے لاہور میں سرئکی پوٹھوہاری پنجابی اردو مشاعرے کروا کر اور پنجابی شاعروں کے گلے میں سرئیکی اجرکیں ڈال کر پنجابی کلچر مذاق اڑاتے ہیں پنجاب کو تیس سال سے متنازعہ لسانی اور ثقافتی صوبہ ثابت کرنے کی غرض سے غیرملکی فنڈیڈ این جی اوچلارہئے ہیں ۔پنجاب کلچرڈے کے روز لاوارث , بھانت بھانت کے کلچرز جن کا پنجاب میں نام و نشان نہیں انھیں سرکاری سرپرستی میں پروموٹ کرنے کی غرض سے پنجاب سرکار اور پنجاب دشمن سیاسی پارٹیوں کے ہتھ ٹوکوں کا کردار ادا کرتے ہیں ۔
اور پنجاب فروش ٹولے نے جو سیلاب زدگان کے نام پر اور پنجابی کانفرنس کے نام پر کروڑوں کی نوسربازی اور ہیر پھیر میں لگا ہے نے پنجابی کلچرڈے بھی لہوری سرئیکی این جی او کے ساتھ مل کر قتل کرنے کی سازش کی مگر مونہہ کی کھائی ۔
اگر پنجاب دشمن ،پنجابی دشمن اور پنجاب دشمنوں کے الہ کار سرئیکی پناہگیروں نے نیلی اجرک کے ساتھ سرئیکی کلچرڈے منانا ہے تو وہ سندھ بلوچستان، سرحد ،افغانستان اور انڈیا جا کر سرئیکی کلچرڈے منائیں پنجاب میں نہیں کہ وہ پنجاب میں گھس بیٹھیئے اور پناہگیر ہیں ۔
آمید ہے کہ اس سال پنجاب بچاوتحریک اور پنجابی لیگوئج موومنٹ پورے پنجاب میں کسی کو پنجابی کلچرڈے کے علاوہ کوئی اور کلچرڈے نہیں منانے دے گی .اس سال بھی سارے پنجاب میں صرف اور صرف پنجابی کلچرڈے ہی مناکر پنجاب پر پنجابی ہونے کی مہر لگا دی جائیگی . ہر غیرپنجابی کلچرکا پنجاب سے جنازہ اٹھا دیا جائیگا۔انشااللہ.
چوہدری نظیر کہوٹ
کنوینر پنجابی لینگوئج موومنٹ ،چیف آرگنائیزر پنجاب بچاو تحریک

Donate Now

Become A Member

Volunteering Programs